Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
179 - 671
حدیث نمبر179
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم جب حج یا عمرہ کا آتے ہی طواف کرتے تو تین چکروں میں تیز چلتے اور چار میں درمیانی چال چلتے ۱؎ پھر دو رکعتیں پڑھتے پھر صفا ومروہ کا طواف فرماتے ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎  ایک طواف میں سات چکر ہوتے ہیں،پہلے طواف میں تین چکروں میں سینہ تان کر اکڑتے ہوئے بہادری دکھاتے ہوئے چلنا،بقیہ چار چکروں میں معمولی رفتار پر چلنا سنت ہے،باقی طوافوں میں رمل نہ کرے۔

۲؎  ہر طواف کے بعد دو نفل پڑھنا سنت ہے،بہتر یہ ہے کہ یہ نفل مقام ابراہیم کے سامنے پڑھے،اگر فجر یا عصر کے بعد طواف کرے تو ان وقتوں میں نفل نہ پڑھے،جتنے طواف کرلیے ہوں اتنے نوافل بعد میں پڑھے۔
Flag Counter