| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے احرام کے لیے اپنے سر کے بال شریف خطمی سے چپکائے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یہاں غسل غین کے کسرہ سے ہے،مَا یُغْسِلُ بِہٖ جس سے غسل کیا جائے،چونکہ خطمی سے نہاتے ہیں اس لیے غسل کہہ دیتے ہیں۔احناف کے نزدیک یہ غسل اور بال شریف چپکانا احرام کے وقت نہ تھا بلکہ احرام سے پہلے تھا کیونکہ بحالت احرام بال چپکانا منع ہے،بعض لوگوں نے اسے عسل پڑھا بمعنی شہد مگر یہ غلط ہے۔