روایت ہے حضرت زید ابن ثابت سے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھا کہ آپ نے احرام کے لیے کپڑے اتارے اور غسل کیا ۱؎(دارمی،ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی آپ نے سلے کپڑے اتار دیئے اور غسل کر کے بغیر سلے کپڑے پہنے،پھر نفل پڑھ کر تلبیہ کہا۔معلوم ہوا کہ احرام کے وقت غسل سنت ہے اگرچہ وضو بھی جائز ہے۔