Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
158 - 671
حدیث نمبر158
روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں ہم رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ نکلے کہ حج کا خوب شور مچاتے تھے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ کیونکہ صحابہ نے اولًا صرف حج کا احرام باندھا تھا پھر انہیں حکم دیا گیاتھا  کہ اس احرام میں عمر ہ بھی داخل کرلیں اور بجائے افراد کے قران کریں یہ اول حالت کا ذکر ہے لہذا یہ حدیث آئندہ احادیث کے خلاف نہیں۔ اولًا ان حضرات نے تلبیہ میں صرف حج کا ذکر کیا پھر حج وعمرہ دونوں کا۔
Flag Counter