Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
152 - 671
حدیث نمبر152
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ اﷲ کی جماعتیں تین ہیں  ۱؎ غازی حاجی اور عمرہ کرنے والا ۲؎(نسائی،بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ یعنی تین شخص یا تین قسم کے لوگ ہیں۔وفد وہ جماعت کہلاتی ہے جو اپنی قوم کی نمائندہ بن کر سلطان کی خدمت میں عرض معروض کرنے پر حاضر ہو۔

۲؎ چونکہ یہ حضرات راہِ الٰہی میں بہت محنت و مشقت اٹھاتے ہیں اور ان کی دعائیں تمام مسلمانوں کو کام آتی ہیں اسی لیے انہیں وفد اﷲ فرمایا گیا یعنی اﷲ تعالٰی کی بارگاہ میں مسلمانوں کی طرف سے نمائندہ بن کر آنے والے لوگ۔
Flag Counter