| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یارسول اﷲ کیا عورتو ں پر جہاد ہے فرمایا ہاں ان پر وہ جہاد ہے جس میں جنگ نہیں ۱؎ یعنی حج و عمرہ۔(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ بلکہ ان کے جہاد میں سفر تھکن اور مشقت ہے جنگ نہیں،اسی مناسبت سے حج کو جہاد فرمایا،اس حدیث کی بنا پر بعض شوافع نے عمرہ کو واجب فرمایا کہ علٰی وجوب کے لیے آتا ہے اس کی بحث پہلے ہوچکی ہے۔