Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
135 - 671
حدیث نمبر135
روایت ہے حضرت براء ابن عازب سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے حج سے پہلے ذیقعدہ میں دوبار عمرے کیے  ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎ یہاں حقیقی عمرے مراد ہیں یعنی حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے حقیقتًا کل تین عمرے کیے:دو تو حج سے پہلے،ایک حدیبیہ کی قضاء کا،دوسرا فتح حنین کے بعد جعرانہ سے احرام باندھ کر،تیسرا حج کے ساتھ جس کا احرام ذیقعدہ کی آخری تاریخوں میں باندھا اور افعال عمرہ چار ذی الحجہ کو  ادا  کیے جن راویوں نے چار عمروں کی روایت کی وہ حکمی عمرے کو بھی شامل کرکے ہے یعنی خود صلح حدیبیہ کے سال کا عمرہ لہذا  احادیث میں تعارض نہیں۔
Flag Counter