Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
117 - 671
حدیث نمبر117
روایت ہے حضرت ام معبد سے ۱؎ فرماتی ہیں میں نے رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا الٰہی میرے دل کو نفاق سے اور میرے عمل کو  دکھلاوے سے اور میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھ کو بددیانتی سے پاک رکھ ۲؎ کیونکہ تو جانتا ہے خیانت والی آنکھ کو  اور اس کو جسے سینے چھپاتے ہیں۳؎ یہ دونوں حدیثیں بیہقی نے دعوات کبیر میں نقل کیں۔
شرح
۱؎ ام معبد دوہیں:ام معبد بنت خالد اور ام معبد بنت کعب ابن مالک انصاریہ دونوں صحابیہ ہیں،پہلی ام معبد کے گھر میں بحالت ہجرت کچھ دن قیام فرمایا تھا جن کا واقعہ مشہور ہے،یہاں دوسری ام معبد مراد ہیں۔(اشعہ و مرقات)

۲؎ چونکہ سرکار ان تمام عیبوں سے پاک ہیں اس لیے اس دعا کے یہی معنی کیے جائیں گے کہ پاک رکھ یعنی مجھے اس پر استقامت دے جیسے رب تعالٰی فرماتاہے:"یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اتَّقِ اللہَ"یعنی اے نبی کر یم یونہی اﷲ سے ڈرے جاؤ۔

۳؎ خیانت والی آنکھ سے مراد چور نظری کرنے والی آنکھیں ہیں کن انکھیوں سے ناجائز چیزوں کو دیکھنا چور نظری ہے اور سینہ کے سارے عیوب حسد،کینہ،بغض،نفاق مَاتُخْفِی الصُّدُوْرِ میں داخل ہیں۔اس کی اور بہت شرحیں کی گئی ہیں مگر یہ شرح مختصر بھی ہے اور قوی بھی۔
Flag Counter