Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
116 - 671
حدیث نمبر116
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمرو سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم یہ فرمایا کرتے تھے اے اﷲ میں تجھ سے تندرستی،پاک دامنی،امانت داری اور اچھے اخلاق اور تقدیر پر رضا مانگتا ہوں ۱ ؎
شرح
۱؎ یہ پانچ چیزیں لاکھوں نعمتوں کی جڑ ہیں،تندرستی میں ساری بیماریوں سے حفاظت آگئی اور پاکدامنی میں برے اعمال،اقوال و احوال سے حفاظت اور امانت میں تمام دلی بیماریوں سے امن اور حسن خلق میں ہر قسم کی بدمعاملگی سے نجات اور رضا بالقضا میں دل کی بے چینی اور گھبراہٹ سے امان داخل ہے جسے یہ پانچ نعمتیں مل جائیں اسے سب کچھ مل گیا۔
Flag Counter