Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
102 - 671
حدیث نمبر102
روایت ہے حضرت ابو مالک اشجعی سے وہ اپنے والد سے راوی فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اسلام لاتا ہے تو اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نماز سکھاتے ۱؎ پھر اسے حکم دیتے کہ ان کلمات سے دعا مانگا کرے الٰہی مجھے بخش دے مجھ پر رحم کر مجھے ہدایت دے مجھے عافیت دے مجھے روزی دے ۲؎ مسلم
شرح
۱؎ معلوم ہوا کہ مسلمان ہوتے ہی نماز فرض ہوجاتی ہے،جب تک کہ قرآن شریف و دیگر ارکان یاد نہ ہوں وہ جماعت سے ادا کرتا رہے اور بہت جلد خود یاد کرے یہاں نماز سے مراد ترتیب وار نماز کے مسائل ہیں۔

۲؎  ہدایت سے مراد یا تو ملی ہوئی ہدایت پر قائم رکھنا ہے یا ایمان کی ہدایت کے بعد نیک اعمال کی ہدایت مانگنا ہے،عافیت سے مراد دینی و دنیاوی امان ہے،رزق سے مراد حلال روزی ہے۔
Flag Counter