| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ آپ کہا کرتے تھے الٰہی میں تجھ سے ہدایت،تقویٰ،پاکدامنی اور تونگری مانگتا ہو ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ ہدایت سے مراد اچھے عقائد ہیں،تقویٰ سے مراد اچھے اعمال،پاکدامن سے مراد برائیوں سے بچنا ہے اور تونگری سے مراد مخلوق کا محتاج نہ ہونا اﷲ رسول کا حاجتمند رہنا ہے اس میں دین و دنیا کی تمام بھلائیاں مانگ لی گئیں۔