Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
555 - 5479
حدیث نمبر 555
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو سورج کے مغرب کے نکلنے سے پہلے توبہ کرے تو اﷲ تعالٰی اس کی توبہ قبول کرے گا ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ شاید یہاں توبہ سے مراد کفر سے توبہ ہے یعنی آفتاب کے پچھم سے نکلنے پر سارے کفار ایمان قبول کرلیں گے مگر اس وقت کا ایمان قبول نہ ہوگا کیونکہ ایمان بالغیب نہ رہا ،گناہوں سے توبہ اس وقت بھی قبول ہوگی  جیسے غرغرہ کی حالت میں کفر سے توبہ قبول نہیں گناہوں سے توبہ قبول ہے،بعض کے ہاں حدیث اپنے اطلاق پر ہے کہ اس وقت نہ کفر سے توبہ قبول ہے نہ گناہوں سے،وہ فرماتے ہیں کہ اس وقت کا ایمان قبول نہ ہونا تو قرآن کریم سے ثابت ہے اور توبہ قبول نہ ہونا حدیث سے ثابت،دونوں برحق ہیں۔واﷲ ورسولہ اعلم!(لمعات و مرقات)
Flag Counter