Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
554 - 5479
حدیث نمبر 554
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بندہ جب اقرار گناہ کرلیتا ہے پھر توبہ کرتا ہے تو اﷲ اس کی توبہ قبول کرلیتا ہے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قبول توبہ کی دو شرطیں ہیں:ایک اپنے گناہ کا اقرار۔دوسرے توبہ یعنی آئندہ  نہ کرنے کا عہد اور کئے ہوئے گناہ کے بدلہ کی کوشش۔اعتراف اور توبہ میں یہ فرق ہے۔
Flag Counter