Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
544 - 5479
حدیث نمبر 544
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ لاحول ولا قوۃ الا باﷲ ننانوے بیماریوں کی دعا ہے ۱؎ جن میں ادنی بیماری غم ہے ۲؎
شرح
۱؎ بیماریوں سے مراد جسمانی،روحانی،دنیاوی،اخروی بیماریاں ہیں کہ لاحول شریف ان سب کا مکمل علاج ہے۔

۲؎  غم دنیاوی ہو یا دینی و اخروی لاحول شریف کی برکت سے ہر طرح کا غم دور ہوتا ہے،معاش و معاد کی فکر سے بندہ آزاد ہوتا ہے اور ظاہر ہے کہ غم سے آزادی حق تعالٰی کی بڑی نعمت ہے کہ حق تعالٰی نے یونس علیہ السلام پر بڑا کرم یہ فرمایا کہ مچھلی کے شکم سے انہیں غم سے نجات دی،فرماتاہے:" فَاسْتَجَبْنَا لَہٗ وَ نَجَّیۡنٰہُ مِنَ الْغَمِّ"۔خیال رہے کہ غم آخرت رحمت بھی اور عذاب بھی۔یہاں غم سے مراد دوسری قسم کا غم ہے،شیطان کو بھی رب سے خوف ہے وہ کہتاہے"اِنِّیۡۤ اَخَافُ اللہَ رَبَّ الْعٰلَمِیۡنَ"اور مؤمن کو بھی مگر شیطان کا خوف عذاب ہے جیسے مجرم کو حاکم سے ڈر لگتا ہے اور مؤمن  کا یہ غم رحمت جیسے مطیع غلام کو آقا سے ہیبت ہوتی ہے۔
Flag Counter