Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
482 - 5479
حدیث نمبر 482
روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم جب کسی کا ذکر کرکے اسے دعا دیتے تو اپنی ذات سے دعا شروع کرتے ۱؎ (ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن،غریب صحیح ہے۔
شرح
۱؎ اس میں امت کو تعلیم ہے کہ تم جب کسی کے لیے دعا کرو تو پہلے اپنے لیے کرو پھر اس کے لیے صرف دوسرے کے لیے دعا کرنے میں اپنے استغنا اور بے نیازی کا شبہ ہوتا ہے،مگر یہ قاعدہ بھی اکثر یہ تھا کلیہ نہ تھا لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں وارد ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا رحمۃ اﷲ   اللہ اس پر رحم کرے یا فرماتے"اللھم صل علی ابی اُبی اوفی"وغیرہ۔
Flag Counter