Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
469 - 5479
حدیث نمبر 469
روایت ہے حضرت عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم جب دعا میں اپنے ہاتھ اٹھاتے تو بغیر منہ پر پھیرے ہاتھ نہ گراتے ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ دعا میں آسمان کی طرف ہاتھ اٹھانے کی وجہ یہ ہے کہ آسمان دعا کا قبلہ ہے اور رزق و رحمت کے آنے کی جگہ یہ وجہ نہیں کہ رب تعالٰی آسمان میں رہتا ہے جیسے تنخواہ لینے والے خزانے پرجمع ہوجاتےہیں خزانے میں ان کی تنخواہیں ہیں نہ کہ خود بادشاہ۔
Flag Counter