Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
419 - 5479
حدیث نمبر 419
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو قرآن خوش الحانی سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎  یتغن یا تو غناءٌ سے بنا ہے بمعنی خوش الحانی اور اچھے لہجے سے پڑھنا یا غناسے بنا بمعنی بے پرواہی بے نیازی یعنی جوشخص قرآن شریف خوش الحانی سے نہ پڑھے وہ ہمارے طریقہ سے خارج ہے ۔معلوم ہوا کہ بری آواز والا بھی بقدر طاقت عمدگی سے قرآن شریف پڑھے کہ خوش آواز ہی قرآن کریم کا زیور ہے،جس سے تلاوت میں کشش پیدا ہوتی ہے لوگوں کے دل مائل ہوتے ہیں۔اس لیے یہ تبلیغ کا ذریعہ ہے یا جسے اﷲ قرآن کا علم دے اور وہ لوگوں سے بے نیاز نہ ہوجائے بلکہ اپنے کو ان کا محتاج سمجھے وہ ہمارے طریقہ یا ہماری جماعت سے خارج ہے عالم صرف اﷲ رسول کا محتاج ہے اور باقی مخلوق عالم دین کی حاجت مند ہے،اس لیے معلوم ہوا کہ قرآن پڑھ کر بھیک مانگنا یا علما کا مالداروں کے دروازوں پر ذلت سے جانا ممنوع ہے،اﷲ تعالٰی علمائے دین کو کفایت بھی دے قناعت بھی۔(ازلمعات)
Flag Counter