| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
روایت ہے حضرت کعب سے کہ رسو ل اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جمعہ کے دن سورہ ہود پڑھا کرو ۱؎(دارمی)
شرح
۱؎ ہود منصرف بھی ہے اور غیرمنصرف بھی اور جمعہ میم کے پیش سےبھی ہے اورسکون سے بھی مگر قرآن کریم میں میم کے پیش سے ہے۔ اس سے معلوم ہو اکہ جمعہ کے دن سورۂ ہود پڑھنا بہت برکتوں کا باعث ہے جیسے اسی دن سورۂ کہف کی تلاوت دفع بلاء کے لیے ہے۔