| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
روایت ہے حضرت ابوسعید سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جو جمعہ کے دن میں سورہ کہف پڑھے تواس کا نور ایمانی دو جمعوں کے درمیان چمکتا ہے ۱؎(بیہقی،دعوات الکبیر)۲؎
شرح
۱؎ یہ چمک اس کے چہرے پر ہوگی یا دل میں زندگی میں یا قبر میں یا قیامت کے دن اور دو جمعوں کے درمیان سے مراد اتنی مدت اور اتنا وقت ہے جو شخص ہر جمعہ کو یہ پڑھ لیاکرے تو ان شاء اﷲ ہمیشہ ہی منور ہے یہ سورۂ فتنہ دجال سے امان بھی ہے جیسا کہ پہلے گزر چکا بلکہ یہ نور ہی دجّال کی آفت سے بچنے کا ذریعہ ہوگا ان شاء اﷲ۔ ۲؎ یہ حدیث مختلف طریقوں اور مختلف عبارتوں سے حاکم،دارمی،نسائی،طبرانی بزاز نے بھی روایت کی۔