Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
397 - 5479
حدیث نمبر 397
روایت ہے حضرت مکحول سے فرماتے ہیں جو جمعہ کے دن سورۂ آل عمران پڑھے تو رات تک فرشتے اسے دعائیں کرتے رہتے ہیں ۱؎(دارمی)
شرح
۱؎ یعنی حضرت مکحول شامی جومشہور تابعی ہیں،فرماتے ہیں کہ جو جمعہ کے دن میں پوری سورۂ آل عمران پڑھ لے،وہ فرشتوں کی دعاؤں کا مستحق ہے دعاؤں سے مراد خاص دعائیں کیونکہ ان کی عام دعائیں تو ہر مسلمان کے لیے وقف ہیں جیسا کہ قرآن کریم میں ہے،یہ اگرچہ حضرت مکحول کا قول ہے مگر حدیث مرفوع کے حکم میں ہے۔
Flag Counter