Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
385 - 5479
حدیث نمبر 385
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک شخص کو"قل ھو اﷲ احد" پڑھتے سنا تو فرمایا واجب ہوگئی میں نے عرض کیا کیا واجب ہوگئی فرمایا جنت ۱؎(مالک،ترمذی،نسائی)
شرح
۱؎ یعنی اس سورۃ شریف کی تلاوت کی برکت سے اس کے لیے جنت واجب و لازم ہوگئی۔خیال رہے کہ نیک اعمال جنت حاصل ہونے کے اسباب میں علت تامہ نہیں بڑے بڑے نیک لوگ پھسل جاتے ہیں مگر یہ شخص حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کی اس بشارت کی وجہ سے جنتی یقینًا ہوگیا کہ آپ کی زبان رب تعالٰی کا قلم ہے اس شخص کا جنتی ہوجانا قطعی ہوگیا۔
Flag Counter