Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
381 - 5479
حدیث نمبر 381
روایت ہے حضرت ابن عباس وانس ابن مالک سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ اذا زلزلت آدھے قرآن کے برابر ہے ۱؎ اور قل ھو اﷲ احد تہائی قرآن کے برابر ۲؎ اور قل یا ایہاالکافرون چوتھائی قرآن کے برابر۳؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی سورۂ اذا زلزلت کی تلاوت میں پندرہ پارے تلاوت کرنے کا ثواب ہے یا چونکہ قرآن کر یم میں معاش و معاد دونوں کا ذکر ہے اور اذا زلزلت میں معاد کا ذکر ہے یعنی قیامت اور وہاں کے حالات کا لہذا اس کا مضمون مضامین قرآن پاک کا نصف ہے۔

 ۲؎ اس کی شرح اور وجہ پہلے عرض کی گئی ہے اسی باب میں۔

۳؎ کیونکہ قرآن مجید میں اصل مضامین چار ہیں شرک اور بدعقیدگیوں سے دوری ،توحید و رسالت اور تمام عقائد اسلامیہ کا اقرار،احکام قصص،سورۂ کافرون میں شرک سے بیزاری کا کامل طور پر ذکر ہے،لہذا قرآن کا چوتھائی مضمون اس سورۃ میں ہے اس لیے یہ سورۃ چار بار پڑھنے سے پورے قرآن کریم کی تلاوت کا ثواب ملتا ہے۔لمعات و اشعہ وغیرہ جو کوئی سوتے وقت یہ سورۃ پڑھ لیا کرے تو ان شاء اﷲ اسے ایمان پر خاتمہ نصیب ہوگا،فقیر حقیر بفضل رب قدیر اس پر عامل ہے اور حسن خاتمہ کی رب تعالٰی سے امید رکھتاہے اﷲ نصیب کرے۔
Flag Counter