| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نہ سوتے حتی کہ پڑھ لیتے الم تنزیل اور تبارك الذی بیدہ الملك ۱؎ (احمد،ترمذی،دارمی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث صحیح ہے یوں ہی شرح سنہ میں ہے اور مصابیح میں ہے کہ غریب ہے۲؎
شرح
۱؎ یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم بعد نماز عشاء اور سونے سے پہلے یہ دونوں سورتیں ہمیشہ پڑھا کرتے تھے،خواہ مسجد ہی میں یا بستر پر پہنچ کر۔معلوم ہوا کہ شب کو یہ سورتیں پڑھنا سنت ہے اوراس میں بہت فوائد ہیں۔ ۲؎ خیال رہے کہ حدیث کی غرابت اس کے صحیح ہونے کے مخالف نہیں ایک ہی حدیث صحیح بھی ہوتی ہے غریب بھی لہذا ترمذی کا اسے صحیح کہنا اور مصابیح کا غریب فرمانا دونوں درست ہیں،یہ حدیث نسائی ابن ابی شیبہ اور حاکم نے بھی حضرت جابر سے روایت کی۔