| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جو جمعہ کی رات حم الدخان پڑھے اس کی بخشش ہوگی ۱؎ ترمذی اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے اور ہشام ابو مقدام راوی کو ضعیف کہاگیا ہے۲؎
شرح
۱؎ اس سے معلوم ہوا کہ سورۂ دخان دوسری راتوں میں پڑھنا تو اچھا ہے کہ اس کے ذریعہ ہزار ہافرشتوں کی دعائیں ملتی ہیں،لیکن شبِ جمعہ میں اس کی تلاوت بہت ہی بہتر ہے کہ اس سے فرشتوں کی دعائیں بھی ملتی ہیں اور رب تعالٰی کی مغفرت بھی گویا۔اس رات کی تلاوت سے دو نعمتیں ملتی ہیں۔ ۲؎ یہ نہ معلوم کہ ان کے ضعف کی وجہ کیا ہے،احناف کے ہاں جرح مجہول معتبر نہیں۔