Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
351 - 5479
حدیث نمبر 351
روایت ہے حضرت ابو مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بقرہ کی آخری دو آیتیں ایسی ہیں کہ جو انہیں رات میں پڑھے تو وہ اسے کافی ہیں ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی دکھ درد رنج و غم میں کافی ہیں کہ ان کا تلاوت کرنے والا ان شاءاﷲ دکھ درد سے محفوظ رہتا ہےاور اگر اتفاقًا کبھی آبھی جائیں تو اللہ مشکل حل کردیتا ہے یا تمام ورد وظیفوں کی طرف سے کافی ہیں،یا نماز تہجد میں جوان آیتوں کی تلاوت کیا کرے تو بہت سی تلاوت سے کافی ہیں نماز تہجد میں اس کی تلاوت ضرور کی جائے کہ بہت ہی مفید ہے ایک رکعت میں یہ آیات پڑھے،دوسری میں"اِنَّ فِیۡ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِ"سے لے کر"تُخْلِفُ الْمِیۡعَادَ"تک ان شاءاﷲ ان سے حضور قلبی بھی نصیب ہوگا اور بہت فیضان بھی میسر ہوگا۔اگر شروع رات میں بھی پڑھ لی جائیں اور تہجد میں بھی بہت مفید ہے۔
Flag Counter