| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
اور عبداﷲ ابن انیس کی روایت میں ہے کہ فرمایا کہ وہ تئیسویں رات ہے ۱؎
شرح
۱؎ اس جملہ میں لَیْلَۃٌ کو یا تو زبر ہے تو معنے ہوئے کہ بارش وغیرہ کا یہ واقعہ تئیسویں رمضان کی شب میں ہوا تب راویوں کی یاد میں اختلاف ہے،حضرت ابو سعید خدری کو یاد رہا کہ اکیسویں شب کو بارش ہوئی اور حضرت عبداﷲ ابن انیس کو تئیسویں شب یاد رہی اور یا لیلۃ کو پیش ہے تو معنے یہ ہوں گے کہ شب قدر تئیسویں رمضان کی رات ہے کیونکہ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات بہت عبادت کرنے کا حکم دیا۔