Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
285 - 5479
حدیث نمبر 285
روایت ہے حضرت ابوذر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اے ابو ذر جب تم ہر مہینہ تین روزے رکھو تو تیرھویں،چودھویں پندرھویں کے رکھو ۱؎(ترمذی،نسائی)
شرح
۱؎ انہی دنوں کو عربی میں ایام بیض یعنی چمک دار دن کہا جاتا ہے جن کی راتیں روشن ہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان تاریخوں میں اکثر روزے رکھتے تھے جیساکہ اگلی حدیث میں آرہا ہے۔
Flag Counter