Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
281 - 5479
حدیث نمبر 281
روایت ہے حضرت ابوسعید خدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو اﷲ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے تو اﷲ اسے آگ سے ستر سال کی راہ دور رکھے گا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ عربی میں خریف موسم خزاں کو کہتے ہیں،چونکہ اہلِ عرب اپنے کاروبار میں اس موسم سے سال شروع کرتے ہیں اس لیے اس سے پورا سال بھی مراد لے لیتے ہیں وہی یہاں مراد ہے اور حدیث بالکل اپنے ظاہر پر ہے۔روزے سے نفلی روزہ مراد ہے اسی لیے صاحب مشکوٰۃ یہ حدیث نفلی روزے کے باب میں لائے یعنی بندہ مسلم اگر ایک نفلی روزہ رکھے اور اﷲ قبول کرے تو دوزخ میں جانا تو کیا وہ دوزخ سے قریب بھی نہ ہوگا اور وہاں کی ہوا بھی نہ پائے گا۔
Flag Counter