Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
218 - 5479
حدیث نمبر 218
روایت ہے حضرت زید بن خالد سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو روزے دار کو افطار کرائے یا غازی کو سامان دے تو اسے ان ہی کی طرح ثواب ہے ۱؎(بیہقی شعب الایمان)محی السنہ نے شرح سنہ میں اسے روایت کیا اور فرمایا صحیح ہے ۲؎
شرح
۱؎ اس لیے کہ روزہ دار کو افطار کرانے یا غازی کو سامان دینے میں نیکی پر مدد کرنا ہے،رب تعالٰی فرماتاہے: "وَتَعَاوَنُوۡا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی"۔چونکہ روزہ دارنفس و شیطان سے جہادکرتا ہے اس لیے اسے غازی کے ساتھ ذکر فرمایا۔خیال رہے کہ روزہ افطار کرانے سے ثواب روزہ مل جائے گا مگر اس سے روزہ ادا نہ ہوگا وہ تو رکھنے سے ہی ادا ہوگا،ثواب مل جانا اور ہے فرض ادا ہونا کچھ اور۔

۲؎ یہ حدیث ترمذی،ابن ماجہ،نسائی،ابن حبان وغیرہم محدثین نے نقل فرمائی،ترمذی نے اسے حسن صحیح فرمایا،شاید حضرت مصنف قدس سرہ ان اسنادوں پر مطلع نہ ہوئے اس لیے ان کا ذکر نہ فرمایا۔
Flag Counter