Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
20 - 5479
حدیث نمبر 20
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ تم میں سے ہر ایک کا خزانہ قیامت کے دن گنجا سانپ ہوگا جس سے اس کا مالک بھاگے گا اور مال اسے ڈھونڈے گا حتی کہ اس کی انگلیوں کو لقمہ کرے گا ۱؎(احمد)
شرح
۱؎ اس کی پوری شرح ابھی کچھ پہلے ہوچکی،چونکہ زکوۃ ہاتھ سے ادا کی جاتی ہے جس سے یہ بخیل محروم رہا اس لیے وہ سانپ اس کی انگلیاں بھی چبائے گا۔
Flag Counter