| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
روایت ہے حضرت انس ابن مالک سے فرماتے ہیں رمضان آیا تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ مہینہ تمہارے پاس آگیا ۱؎ اس میں رات ہے ہزار مہینوں سے بھلی جو اس رات سے محروم رہا وہ ساری خیر سے محروم رہا ۲؎ اور ساری خیر سے پورا بدنصیب محرو م رہتا ہے۳؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی ماہ رمضان وہ سخی ہے جو تمہارے پاس آکر دیتا ہے جیسے بادل آکر پانی دیتا ہے کنوئیں کی طرح بلاکر نہیں دیتا۔ ۲؎ یعنی یہ ایک رات تو تراسی سال چار ماہ سے بہتر ہے اگر وہ شبِ قدر سے خالی ہوں۔ ۳؎ اس کی شرح ابھی گزر گئی کہ اس رات کی عبادت میں مشقت نہایت ہی کم ہے اور ثواب بہت ہی زیادہ جو اتنی سی محنت بھی نہ کرسکے وہ پورا ہی محروم و بدنصیب ہے۔