Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
17 - 5479
حدیث نمبر 17
روایت ہے حضرت علی سے کہ حضرت عباس نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے زکوۃ فرض ہونے سے پہلے ادا کردینے کے متعلق پوچھا تو حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس کی اجازت دی  ۱؎ (ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ اور  دارمی)
شرح
۱؎ یعنی اگر کسی کے پاس بقدر نصاب مال آگیا تو سال گزرنے سے پہلے اس کی زکوۃ دے سکتے ہیں کیونکہ سال گزرنا زکوۃ کے لیے شرط وجوب ہے اس کا سبب مال ہے،اسی طرح فطرہ کہ عید سے پہلے ادا کیا جاسکتا ہے،نماز کے لیے وقت وجوب کا سبب ہے اس لیے وہ وقت سے پہلے نہیں ہوسکتی۔امام مالک کے ہاں زکوۃ بھی سال گزرنے سے پہلے نہیں دے سکتے،یہ حدیث امام ابوحنیفہ اور جمہور علماء کی دلیل ہے۔
Flag Counter