Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
163 - 5479
حدیث نمبر 163
روایت ہے حضرت ابوذر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب شوربہ پکاؤ تو اس کا پانی زیادہ کرو اور اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھو ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ معمولی سالن بھی پڑوسیوں کو بھیجتے رہنا چاہئیے کیونکہ سرکار نے یہاں شوربہ فرمایا گوشت کا ہو یا کسی اور چیزکا۔دوسرے یہ کہ ہر پڑوسی کو ہدیہ دینا چاہئیے قریب ہو یا دور اگرچہ قریب کا حق زیادہ ہے۔تیسرے یہ کہ ہمیشہ لذت پر الفت اور محبت کو ترجیح دینا چاہئیے کیونکہ جب شوربے میں فقط پانی پڑے گا تو مزہ کم ہوجائے گا لیکن اس کے ذریعہ پڑوسیوں سے تعلقات زیادہ ہوجائیں گے اسی لیے مَآءَھَا فرمایا یعنی صرف پانی ہی بڑھا دو اگرچہ گھی اور مصالحہ نہ بڑھاسکو۔
Flag Counter