Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
161 - 5479
حدیث نمبر 161
روایت ہے حضرت میمونہ بنت حارث سے کہ انہوں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک لونڈی آزاد کی پھر رسول اﷲ سے اس کا تذکرہ کیا تو فرمایا کہ اگر تم لونڈی اپنے مامؤوں کو دے دیتیں تو تمہیں بڑا ثواب ملتا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس لیے کہ آزاد کرنے میں صرف صدقہ کا ثواب ہے اور انہیں دینے میں صدقہ کا بھی ثواب ہوتا اور صلہ رحمی کا بھی۔معلوم ہوا کہ صلہ رحمی غلام آزاد کرنے سے بھی افضل ہے۔خیال رہے کہ ولیدہ وہ لونڈی کہلاتی ہے جو اپنے مملوک غلام اور لونڈی کے پیٹ سے پیدا ہو یعنی خانہ زاد اور یہ میمونہ ام المؤمنین ہیں، حضرت عبداﷲ ابن عباس کی خالہ۔(اشعہ ومرقات)
Flag Counter