Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
156 - 5479
حدیث نمبر 156
روایت ہے حضرت ابومسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب مسلمان اپنے گھر والوں پر ثواب کی طلب میں خرچ کرتا ہے تو یہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ گھر والوں سے مراد بیوی بچے اور سارے عزیز ہیں،انکی ترتیب کتب فقہ میں دیکھو۔اور طلب اجر سے مراد یہ ہے کہ ان سب پر خرچ کرے سنت جناب مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم سمجھ کر۔صوفیائے کرام فرماتے ہیں کہ سنت کی نیت سے تو خود اپنا کھانا،سونا،ہنسنا،رونا بلکہ جینا مرنا عبادت ہے،اﷲ تعالٰی نیت خیر نصیب کرے۔دنیا کو دکھانے اور اپنی ناموری کے لیے تو نماز پڑھنا بھی عبادت نہیں چہ جائیکہ یہ خرچ لہذا بیاہ شادیوں میں جو مختلف رسوم کے ماتحت اہل قرابت کو یا کمیوں کو نیک دستور یا حقوق دیئے جاتے ہیں ثواب نہیں کہ وہ اﷲ کے لیے نہیں اپنے نام کے لیے ہیں۔اس سید الفصحاء صلی اﷲ علیہ وسلم نے طلب ثواب کی قید لگائی،اﷲ تعالٰی نیت خیرو اخلاص نصیب کرے۔آمین!
Flag Counter