Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
154 - 5479
حدیث نمبر 154
روایت ہے حضرت ابو امامہ سے فرماتے ہیں عرض کیا ابوذر نے یا نبی اﷲ فرمایئے تو صدقہ کا درجہ کیا ہے فرمایا وہ چند درچند(دونادون)ہے اور اﷲ کے ہاں زیادتی علاوہ ہے ۱؎
شرح
۱؎ اس جملہ کے دو مطلب ہوسکتے ہیں:ایک یہ کہ صدقہ کی برکتیں دنیا میں تو چند در چند ہیں اور کل قیامت میں جو زیادتیاں ہوں گی وہ ہمارے حساب سے وراء ہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:"یَمْحَقُ اللہُ الرِّبٰوا وَیُرْبِی الصَّدَقٰتِ"۔تجربہ بھی ہے کہ صدقہ سے مال بہت بڑھتا ہے۔دوسرے یہ کہ قیامت میں صدقہ کا ثواب دس سے سات سو گنا تک ہے اور جو زیادتیاں رب عطا فرمائے گا وہ حساب سے زیادہ ہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَاللہُ یُضٰعِفُ لِمَنۡ یَّشَآءُ"۔
Flag Counter