| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم |
اور بیہقی نے شعب الایمان میں انہی ابن مسعود اور ابوہریرہ اور ابوسعید و جابر سے روایت کیا اور اسے ضعیف فرمایا ۱؎
شرح
۱؎ بیہقی نے اسی جگہ فرمایا کہ یہ حدیث بہت سی اسنادوں سے مروی ہے،جو سب ضعیف ہیں مگر چند ضعیف اسناد یں مل کر حدیث کو قوی کردیتی ہیں لہذا یہ حدیث حسن لغیرہ ہے۔(اشعہ)امام عراقی نے فرمایا کہ اس حدیث کی بعض اسنادیں صحیح بھی ہیں امام مسلم کی شرط پر ہیں لہذا متن حدیث صحیح ہے۔(مرقاۃ)اگر حدیث ضعیف بھی ہو تو فضائل اعمال میں قبول ہے،عاشورہ کے دن اور بہت سے اعمال کرنا چاہئیں جیسے غسل کرنا،سرمہ لگانا،روزہ رکھنا وغیرہ۔ان کی تفصیل ہماری کتاب"اسلامی زندگی"میں ملاحظہ کرو۔