Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم
134 - 5479
حدیث نمبر 134
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمرو سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے رحمن کو پوجو،کھانا کھلاؤ،سلام پھیلاؤ جنت میں سلامتی سے چلے جاؤ ۱؎ (ترمذی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یہ حدیث کچھ فرق سے ابھی گزر گئی۔رحمان کوپوجنا بہت جامع فرمان ہے جس میں ہر قسم کی عبادتیں داخل ہیں اگر یہ حدیث زکوۃ و روزہ کی فرضیت کے بعد کی ہو جب بھی درست ہے کہ عبادت رحمان میں وہ چیزیں بھی آگئیں۔
Flag Counter