Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
866 - 993
حدیث نمبر866
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نےشہدائے احد کے متعلق حکم دیا کہ ان سے لوہا و پوستینیں اتار لی جائیں اور اپنے خونوں اورکپڑوں میں دفن کردیئے جائیں ۱؎(ابوداؤد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ شہید کا یہی حکم ہے کہ اس سے ہتھیار،خود،زرہ،پوستین وغیرہ اتارلی جاتی ہیں اور اسے یونہی پہنے ہوئے کپڑوں میں بغیرغسل مع خاک و خون دفن کیا جاتا ہے،ہاں کفن کی کمی پوری کردی جاتی ہے،مثلًا شہید اگرصرف کرتاپائجامہ پہنے ہوئے ہے تو اسے چادر اور دی جائے گی۔شہیدکوغسل نہ دینے کی بہت سی احادیث ہیں جو بخاری اور دیگر صحاح وغیرہ کتب میں حضرت جابر وغیرہ سے منقول ہیں۔
Flag Counter