Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
863 - 993
حدیث نمبر863
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بہت بڑھیا کفن نہ دو کیونکہ یہ بہت جلد گل جائے گا ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی نہایت قیمتی اور بھاری کفن نہ دو کہ یہ اسراف بھی ہے اور بیکاربھی اسی لیے فقہاء فرماتے ہیں کہ میت کو درمیانی کفن دیا جائے اس لباس میں جس میں وہ اپنے دوستوں سے ملنے جاتا تھا،ہاں اچھادیاجائےجیساکہ ابھی حدیث میں گزر گیا۔
Flag Counter