Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
861 - 993
حدیث نمبر861
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عباس فرماتے ہیں ایک شخص رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا جسے بحالت احرام اس کی اونٹنی نے کچل دیا وہ فوت ہوگیا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے پانی اور بیری سے غسل دو اور اس کے دوکپڑوں ہی میں کفن دو اور نہ اسے خوشبو لگاؤ نہ سر ڈھکو کہ قیامت کے دن تلبیہ کہتا اٹھے گا ۱؎(مسلم،بخاری)اورہم خباب کی حدیث کہ مصعب ابن عمیرقتل کیےگئے ان شاءاﷲتعالٰی "باب جامع المناقب" میں ذکر کریں گے۲؎
شرح
۱؎ احناف کے ہاں یہ حدیث اس میت کی خصوصیات میں سے ہے۔ہرمحرم کا جو اپنے احرام میں فوت ہوجائے یہ حکم نہیں اسے دیگر مُردوں کی طرح ہی کفن دے کر دفن کیا جائے گا اسی لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے اس ہی کا ذکر فرمایا یہ نہ فرمایا کہ ہرمحرم کے ساتھ تم یہی کیاکرناکیونکہ کفن دفن کے احکام کی احادیث عام ہیں ان میں محرم اور غیرمحرم کا فرق نہیں۔

۲؎ یعنی وہ حدیث مصابیح میں یہاں تھی لیکن ہم نے اسے اس باب کے مناسب نہ سمجھا،لہذا بجائے یہاں کے وہاں لائیں گے۔
Flag Counter