Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
860 - 993
حدیث نمبر860
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کفن دے تو اچھا دے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یہاں اچھے سے مراد بہت بھاری اور بیش قیمت کفن نہیں بلکہ جیسے کپڑے مرنے والا جمعہ کو پہنتا تھا ایسے کپڑے میں کفن دیا جائے نہ عید والوں میں نہ شادی والوں میں یعنی درمیانہ،لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ کفن میں غلو نہ کرو۔بعض روایات میں ہے کہ مُردوں کو اچھا کفن دو کیونکہ وہ آپس میں ملتے ہیں تو اچھے کفن سے خوش ہوتے ہیں۔
Flag Counter