Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
857 - 993
حدیث نمبر857
روایت ہے حضرت محمد ابن منکدر سے فرماتے ہیں کہ میں حضرت جابر ابن عبداﷲ کے پاس گیا جب کہ وہ وفات پارہے تھے میں نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا سلام کہنا ۱؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ کیونکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم تمہاری قبر میں تشریف لائیں گے،تم سے ان کے بارے میں سوال ہوگا اسی موقعہ پر میرا سلام بھی عرض کردینا۔اس سے معلوم ہوا کہ مؤمن حساب و کتاب کے بعدحضورصلی اللہ علیہ وسلم سے عرض و معروض بھی کر لیتا ہے،عشاق تو اٹھ کر فدا ہوجاتے ہیں۔یہ مطلب بھی ہوسکتاہے کہ تم برزخ میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی رہو گے مجھے بھی وہاں یادکرلینا۔شعر

ہمیں بھی یاد رکھنا ساکنان کوچہ جاناں 	سلام شوق پہنچے بیکساں دشت غربت کا
Flag Counter