Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
829 - 993
حدیث نمبر829
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی وفات سےتین دن پہلے یہ فرماتے سناکہ تم میں سے کوئی نہ مرے مگر اس طرح کہ اﷲ سے اچھی امید رکھتا ہو ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ صوفیا فرماتےہیں نیک بختی کی نشانی یہ ہے کہ بندے پر زندگی میں خوفِ خدا غالب ہو اورمرتے وقت امید،نیک کار نیکیاں قبول ہونے کی امید رکھیں اور بدکارمعافی کی۔امید کی حقیقت یہ ہے کہ انسان نیکیاں کرے اور اس کے فضل کا امیدوار رہے،بدکاری کے ساتھ امید رکھنا دھوکا ہے امید نہیں۔اس حدیث کی بنا پربعض بزرگوں نے کہا کہ خوف کی عبادت سے امیدکی عبادت بہتر ہے۔
Flag Counter