| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت جابر سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا طاعون سے بھاگنے والا،جہاد سے بھاگنے کی طرح ہے اور طاعون میں صابرکو شہید کا ثواب ہے ۱؎ (احمد)
شرح
۱؎ یعنی اگرکوئی طاعون سے بھاگتا ہوا طاعون سے مرے تو اسے کوئی ثواب نہیں جیسے بزدل مجاہد بھاگتا ہوا مارا جائے تو اس کو شہید کا ثواب نہیں اور اگر طاعون میں صبرکرنے والاکسی اور بیماری سےبھی مرے تو شہید کا ثواب پائے گا۔