| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو بیمار ہوکر مرا وہ شہید ہوکر مرا اور عذاب قبر سے بچایا گیا اورصبح و شام اس پر جنت کا رز ق پیش ہوتا رہے گا ۱؎(ابن ماجہ،بیہقی،شعب الایمان)
شرح
۱؎ بعض علماء نے فرمایا کہ یہاں مریض سے پیٹ کا بیمارمراد ہے جیساکہ دوسری روایتوں میں گزرچکا،بعض نے فرمایاکہ اصل میں یہاں مرابطًا تھا راوی نے غلطی سے مریضًا کہہ دیا یعنی جوتیاریٔ جہادکرتا فوت ہو وہ شہید ہے،بعض نے فرمایا یہاں غریبًا تھا۔مگر حق یہ ہے کہ یہاں مریضًا ہی ہے اورحدیث اپنےعموم پر ہے،رب دے تو ہم کیوں قید لگائیں۔جومسلمان کسی بیماری میں مرے ان شاءاﷲ وہ ان رحمتوں کا مستحق ہوگا،صبح شام کے رزق سے مراد دائمی رزق یعنی اسے ہمیشہ جنت سے روزی ملے گی۔