| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ سفر کی موت شہادت ہے ۱؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ صوفیاء فرماتے ہیں کہ سفر دوقسم کا ہے:جسمانی اور جنانی،جیساکہ حدیث پاک میں ارشادہوا کہ تم دنیا میں مسافروں کی طرح رہو۔خلاصہ یہ ہے کہ جو پردیس میں مرا وہ شہید اور جو دیس میں بھی پردیسی کی طرح رہا وہ بھی شہیدمعلوم ہوا۔(لمعات)