| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
اور سعید ابن مسیب کی مرسل کی روایت میں ہے کہ بہترین عیادت جلد اٹھ جانا ہے ۱؎ (شعب الایمان،بیہقی)
شرح
۱؎ یہ تمام اس صورت میں ہے جب بیمار کو اس کے بیٹھنے سے تکلیف ہو،یہاں مرقات نے بہت عجیب حکاتیں بیان کیں،اس میں سے ایک یہ کہ کوئی شخص کسی بیمار کے پاس بہت دیر بیٹھا پھر بولا کہ تمہیں تکلیف کیا ہے بیمار نے کہا تمہارے بیٹھنے کی۔