| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بیمار پرسی اونٹنی دوہنے کے وقفے کے بقدر ہے ۱؎
شرح
۱؎ عرب کے چرواہے اونٹنی دوہنے کے دوران تھوڑا وقفہ کرکے اس کے بچے کوتھنوں پر چھوڑ تے تھے تاکہ اونٹنی باقی دودھ بھی اتار دے اس وقفہ کو فواق کہتے ہیں یہ نہایت ہی معمولی ہوتا تھا،یعنی بیمار کی عیادت میں بہت کم بیٹھو،اس کی وجہ پہلے عرض کی جاچکی۔