Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
810 - 993
حدیث نمبر810
روایت ہے حضرت انس سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رب تعالٰی فرماتا ہے مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم جسے بخشنا چاہوں گا تو اسے دنیا سے نہ نکالوں گا حتی کہ اس کی گردن سے سارے گناہ جسمانی بیماری اور رزق میں تنگی کے ذریعہ نکال دوں گا ۱؎(رزین)
شرح
۱؎ یعنی اس کے جو گناہ ذمہ میں باقی رہ گئے ہیں جن سے اس نے توبہ نہیں کی نہ کوئی اورکفارہ ادا کیا وہ اس ذریعہ معاف کروں گا۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کبھی فقیری امیری سے بہتر ہوتی ہے،حدیث پاک میں ہے کہ فقیر امیروں سے پانچ سو برس پہلے جنت میں جائیں گے مگر یہ جب ہے کہ مؤمن بیماری اورفقر پر صبرکرے اور اپنے کو گناہوں سے بچائے رکھے۔
Flag Counter